امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ یورپ آزادی اظہار کھو رہا ہے اور یورپی رہنما تقاریر کو سنسر کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے میونخ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار پسپائی اختیار کر رہی ہے۔ یہ صورتحال روس سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو سب سے بڑا خطرہ روس اور چین سے نہیں بلکہ خود اپنے آپ سے ہے۔
امریکی جج کا ٹرمپ حکومت کو غیرملکی امدادی پروگراموں کی فنڈنگ بحال کرنے کا حکم
میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھرا خطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، اور تالیاں بھی نہ بجائیں۔
انہوں نے برطانیہ میں اسقاط حمل کلینک کے باہر دعا مانگنے والے شخص کی گرفتاری پر اظہار تشویش بھی کیا۔