Aaj Logo

شائع 14 فروری 2025 05:11pm

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔

حکومتی دعوئوں کے برعکس 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیاء میں مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پرٹماٹر 5 روپے 42 پیسے سستے، پیاز 3 روپے 63 پیسے اورچائے پیکٹ 24 روپے 26 پیسے سستا ہوا، ایل پی جی، آٹا، گڑ، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، بریڈ، سیگریٹ، ماچس، کپڑوں سمیت23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Read Comments