Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 فروری 2025 05:08pm

سوویت افواج کے انخلاء کو 36 سال مکمل، افغانستان میں 15 فروری کو عام تعطیل ہوگی

افغانستان سے سوویت افواج کے انخلاء کو کل (15 فروری کو) 36 برس مکمل ہو رہے ہیں، طالبان حکومت نے اس دن کو قومی افتخار کا دن قرار دیدیا، کل بھر میں عام تعطیل کا اعلان۔

امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوویت افواج کے انخلاء کو 36 برس ہوگئے، قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغان قوم کسی بھی بیرونی سازش کا شکار نہ ہوں اور افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

سلامتی کونسل کا افغانستان میں داعش خراسان کے خطرے پر تشویش کا اظہار

طالبان نے افغانستان میں خواتین کے واحد ریڈیواسٹیشن پر دھاوا بول کرنشریات بند کردیں

سوویت افواج افغانستان میں 10 برس کی جنگ کے بعد 15 فروری 1989ء کو پسپائی پر مجبور ہوئی تھیں۔

افغان مجاہدین کے ہاتھوں اس وقت کے طاقتور سوویت کی شکست عالمی سطح پر ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور بعد میں خود سوویت یونین کے انہدام کی بھی وجہ بنی۔

Read Comments