Aaj Logo

شائع 14 فروری 2025 11:12am

ایلون مسک کا امریکا کو بیرونی مداخلت ختم کرنے کا مشورہ

معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے اور اپنی توجہ ملکی معاملات پر مرکوز کرنی چاہیے۔

کائنات کے دور دراز حصے میں گونجتی پرندوں کی چہچہاٹ سن کر سائنسدان حیران

انہوں نے امریکی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرانی بیوروکریسی کا خاتمہ ضروری ہے اور امریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کمی ممکن ہے۔

اس موقع پر ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا، جو روزانہ 20 ہزار مسافروں کو تیز رفتاری سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھے گا۔

اسرائیل اور مصر کے علاوہ امریکہ نے دنیا بھر کی امداد روک دی

دوسری جانب، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ایلون مسک کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کی جنوبی ایشیا میں فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

Read Comments