Aaj Logo

شائع 13 فروری 2025 10:56pm

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کردیے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا-

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کردیے جبکہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

پنجاب میں غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوگا، 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دے دیا جبکہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

اس کے علاوہ گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا، تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد دے دی۔

پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری نافذ ہوگا، پنجاب میں گزشتہ 5 سال کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ گزشت ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read Comments