Aaj Logo

شائع 13 فروری 2025 12:58pm

لیبیا کشتی حادثہ: پشاور کا انیس خان جاں بحق، ایک کزن لاپتہ

لیبیا لشتی حادثے میں پشاور کا ایک رہائشی انیس خان بھی جاں بحق ہوا۔ انیش خان بہتر مستقبل کے خواب لیے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا۔

انیس خان کے ساتھ کشتی میں اس کے تین کزنز بھی سوار تھے، جن میں سے ہمراز اور اسماعیل کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ابرار تاحال لاپتہ ہے۔

حادثے کی خبر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

انیس خان کے لواحقین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی میت کو پاکستان واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Read Comments