Aaj Logo

شائع 12 فروری 2025 05:49pm

اپوزیشن رہنماؤں کی اسپیکر سے میاں غوث کے اسلام آباد میں قیام کیلئے ترلے

اپوزیشن رہنماؤں ںے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں رہنماؤں کی اسپیکرسےمیاں غوث کےاسلام آبادمیں قیام کےلئےترلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات میں بات چیت کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ رکن اسمبلی میاں غوث کو واپس جانے نہ دیا جائے، لاجزمیں رہنے دیں۔

اسپیکرسردارایاز صادق نے کہا کہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہوں، آپ کا رویہ مناسب نہیں۔ کیا آپ نے اپنے ممبران کی زبان دیکھی ہے؟

سردارایازصادق نے اپوزیشن رہنماؤں سے شکوہ کیا کہ آپ کے رویے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، حکومتی ارکان کو بھی طنزکرنے کا موقع ملتا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، میاں غوث نے سردار ایازصادق سے چیمبر میں ملاقات کی اورپروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی خصوصی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔ تحریک انصاف کے میاں غوث قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد میاں غوث کو دوبارہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔

Read Comments