Aaj Logo

شائع 12 فروری 2025 03:37pm

وفاقی وزارتوں اور اداروں میں رائٹ سائزنگ، 11 ہزار 877 آسامیاں ختم

قومی اسمبلی میں وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں رائٹ سائزنگ کے تحت ختم کی گئی آسامیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔

وزارت کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک مجموعی طور پر 11 ہزار 877 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف مشن کا گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

دستاویزات کے مطابق گریڈ 19 سے 22 کی 113 آسامیاں ختم کی گئیں، جبکہ گریڈ 1 سے 18 کی 11 ہزار 764 آسامیاں بھی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت ختم کی گئیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں انٹرنیٹ کی سست روی پر بحث، فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ

سب سے زیادہ متاثرہ آسامیاں گریڈ 1 سے 4 کے درجہ چہارم کے ملازمین کی ہیں، جن میں 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

Read Comments