سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی کے بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی، جبکہ سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے پیش کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران یہ تجویز دی گئی کہ مزید اعداد و شمار حاصل کر کے بل کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا جائے، تاہم سینیٹر ایمل ولی خان نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پالیسی معاملہ ہے اور اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے بل کی مخالفت کی، تاہم چیئرمین کمیٹی نے اس پر ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اکثریتی رائے سے بل منظور کر لیا گیا۔