Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 فروری 2025 07:26pm

اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان میں شورشرابا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرنے نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، اسپیکرنے اپوزیشن لیڈر کو نکتہ اعتراض پر بات نہیں کرنے دی۔ جس کے بعد تحریکِ انصاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسردار ایاز صادق نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہ دینے کا طے ہوا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا اورڈیسک بجا کراحتجاج کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی گئی، صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی۔ اسپیکر نے گنتی کی ہدایت کی اورقومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نکلا۔

ایوان میں دہشتگردی میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں اورکشتی حادثہ سمیت آفات و حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

فاتحہ خوانی اعجاز الحق، مولانا عبدالغفور حیدری نے کرائی۔

نوید قمرکا اظہارِ خیال

ایوان میں رہنما پیپلز پارٹی نویر قمر نے وقفہ سوالات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس چل رہا ہے صرف ایک وزیر ایوان میں موجود ہے، وزیر خود آئے نہ سوال کا جواب آیا، وزراء کی عدم دلچسپی پارلیمان کی توہین ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکریٹری آبی وسائل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری پارلیمان امور5 منٹ میں میرے چیمبرمیں ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 2023 میں مفت آٹا تقسیم کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے13 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18فروی بروز منگل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے 13 اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

کمیٹی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، محترمہ شہلا رضا، سید حفیظ الدین، ریاض فتیانہ، اعجاز الحق، پولین بلوچ، خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔

اجلاس میں محترمہ زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، نور عالم خان، گل اصغر خان بھی شریک تھے۔

میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست جمع

تحریکِ انصاف رہنما رکن قومی اسمبلی میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست جمع کا دی گئی، اپوزیشن لیڈر چیمبر نے درخواست اسپیکر آفس میں جمع کرائی۔

قادر پٹیل نے شرمیلا فاروقی کا نام پکارا تو وہ خود حیران رہ گئیں

اجلاس کے دوران پینل آف چیئر کے رکن قادر پٹیل نے اپنی پارٹی کی رکن کو بن مانگے وقت دیدیا۔ قادر پٹیل نے شرمیلا فاروقی کا نام پکارا تو وہ خود حیران رہ گئیں۔

شرمیلا فاروقی کا موقف تھا کہ میں کس پر بات کروں، قادر پٹیل مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ جس مرضی ایشو پر بات کر لیں۔

آسیہ اسحاق نے کہا کہ وفاق سے سوال ہے کہ کراچی والے کیا پاکستانی نہیں ہیں18ویں ترمیم کو دل سے تسلیم کرتے ہیں، لیکن تعلیم کا نظام خراب ہو رہا ہے، پہلے ہماری نوکریوں کو ختم کیا گیا،اندرون سندھ سے لا کر لوگوں کو بٹھایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ میٹرک رزلٹ میں نمبر لینے والے بچوں کو فیل کر دیا گیا، وفاق ہمیں بتا دے کہ زندہ رہنے کا حق ہے یا نہیں؟ہم اپنے بچوں کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتے ہیں، کیا وفاق کے پاس صوبوں سے پوچھنے کا کوئی میکنزم نہیں ہے؟

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Read Comments