جائیداد کے تنازعے پر پوتے نے اپنے ارب پتی دادا کو چاقو کے وار سے موت کی نیند سُلا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں ارب پتی بزنس ٹائیکون جناردھنا راؤ نامی ایک 86 سالہ تاجر کو پوتے نے ان کے گھر میں چاقو سے چھلنی کر کے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جناردھنا راؤ کے پوتے نے خاندان کی جائیداد کی تقسیم پر اختلاف کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق ابتداء میں دادا اور پوتے کے درمیان خوب بحث ہوئی جس پر ان کا 29 سالہ پوتا ویلجان گروپ کے سربراہ جناردھنا سے ناراض ہو گیا، پوتے کا دعویٰ تھا اس کے دادا نے جائیداد کی غیر منصفانہ تقسیم کی اور مناسب حصہ نہیں دیا گیا۔ جبکہ تیجا کو پہلے ہی خاندانی جائیداد کے حصے کے طور پر 4 کروڑ روپے مل چکے تھے۔
بھارت: نوجوان نے ماں کیے ساتھ مل کر والد کی محبوبہ کو قتل کر دیا
بعد ازاں گرما گرم بحث کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے بعد تیجا نے اپنے 70 سالہ دادا کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ تیجا کی والدہ سروجنی دیوی نے لڑائی کو روکنے کی کوشش کی جس دوران وہ خود بھی زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تیجا کو گرفتار کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔
جناردھن راؤ ایک معزز تاجر اور عطیہ دہندہ تھے جن کی مختلف صنعتوں میں اہم شراکتیں تھیں۔