پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔
انجلین ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس وقت کینسر کی بیماری سے لڑ رہی ہیں۔
انجلین ملک نے اپنی بیماری کے خلاف حوصلے اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کا جھوٹا دعویٰ، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
کیمو تھراپی کے دوران، انہوں نے سر منڈوا کر ان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو اس دردناک عمل سے گزر رہی ہیں۔ ان کا یہ قدم دیگر کینسر مریض خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ثابت ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے خود کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں اور ایسی خواتین کے لیے ایک مثال بننا چاہتی ہیں جو اس مرض سے جنگ لڑ رہی ہیں۔
یاسرہ رضوی شوبز چھوڑنے پر مجبور کیوں ہوئیں؟
سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انجلین ملک کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔