Aaj Logo

شائع 06 فروری 2025 10:38pm

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق اے جی پنجاب نے بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ منظوری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا، جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق کو ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ لگانے کی منظوری دی تھی۔

Read Comments