بھارت دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست سے باہر
امریکی بزنس جریدے ”فوربز“ نے 2025 کے لیے دنیا کے 10 سب سے طاقتور ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے، جو امریکی نیوز کے مرتب کردہ درجہ بندی پر مبنی ہے۔ لیکن حیران کن طور پر اس فہرست میں سے بھارت کو نکال دیا گیا ہے۔
یہ فہرست پانچ اہم عوامل پر مرتب کی گئی ہے: قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں بھارت شامل نہیں ہے، حالانکہ بھارت کے پاس دنیا کی سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے اہم وسائل ہیں۔
بھارت کی اس فہرست سے عدم موجودگی نے عالمی طاقت کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہونے والے معیار پر وسیع بحث اور سوالات کو جنم دیا ہے۔
Read Comments