بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بپھرے ہوئے جنگلی ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ جرمن شہری موٹرسائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہا تھا جہاں ہاتھی نے اس پر حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بپھر ہوئے ہاتھی نے سیاح پر حملہ کرتے ہوئے اسے درختوں میں پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے دیگر افراد نے ہاتھی کو دیکھتے ہوئے اس طرف جانے سے گریز کیا، تاہم جرمن سیاح ہدایت کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے جرمن سیاح کی فیملی سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ موقعے پر موجود دیگر افراد کی جانب سے تنبیہہ کے باوجود سیاح نے ہاتھی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا اور ہاتھی کو دیکھ کر زور سے ہارن بھی بجایا تاکہ وہ سائیڈ سے گزر جائے۔
فارسٹ افسر جی وینکاٹش نے بتایا کہ جرمن سیاح کی جانب سے وارننگ کو نظرانداز کرنے اور ہاتھی کی موجودگی میں سڑک پار کرنے کی کوشش کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔