Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 فروری 2025 12:20am

دفترخارجہ نےمراکش کشتی واقعے میں جاں بحق 13پاکستانیوں کی تصدیق کر دی

مراکش میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، دفترخارجہ نےتصدیق کردی، چارپاکستانی شہریوں کی میتیں آج اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔

حادثہ 15 جنوری کو پیش آیا تھا، جس میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں، تاہم مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی مل سکیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی، 4پاکستانی شہریوں کی میتیں کل اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔

لاشوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھیجی گئیں، جس کے بعد تصدیقی عمل مکمل کر کے فہرستیں مرتب کی گئیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر کسی دستاویزات کے تھیں، جس کے باعث ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Read Comments