Aaj Logo

شائع 02 فروری 2025 08:34am

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایک سال میں کی گئی اصلاحات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے رواں برس ایک لاکھ پچاس ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی رپورٹ میں تمام وزارتوں سے کارکردگی اور اہداف کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ حکومتی اصلاحات اور پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

Read Comments