Aaj Logo

شائع 01 فروری 2025 08:25pm

فیس لیس کسٹمزاسسمنٹ سسٹم میں ہیرپھیرکرنےپرافسرسمیت چارافرادگرفتار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمزاسسمنٹ سسٹم میں ہیرپھیرکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےملوث درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کردیے۔

ایف بی آرکے مطابق تین افراد کوگرفتارکر لیا گیا جبکہ ایک اپریزنگ افسرکے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، معاملے کی چھان بین کے لئے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایف بی آرکا کہنا ہے کہ متوقع ہیرپھیرپرکراچی کسٹمزکی ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیرپھیرکرنے میں ملوث پائے گئےافراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے۔

کراچی کسٹمزنےاس غیرقانونی سرگرمی میں شامل 45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کردیے ہیں، جن ایجنٹس کے لائسنس معطل کئے گئے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ہیرپھیرمیں ملوث ایک اپریزنگ افسرکومعطل کرکے اسکے خلاف باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں، اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسراوردیگرپرائیویٹ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے تقریباً دوہفتےپہلےفیس لیس کسٹمزاسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔

Read Comments