Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2025 03:46pm

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت پہلی بار 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، بڑا اضافہ

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Read Comments