Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2025 02:14pm

حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

یومِ کشمیر (5 فروری) کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری بروز (بدھ) کو بند رہیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

Read Comments