پروٹین، کیلشیم اور پروبائیوٹکس جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور دہی ہڈیوں کی طاقت، آنتوں کی صحت اور متوازن وزن کے لیے مفید ہے۔
ماہرین غذا کا ماننا ہے کہ جہاں روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا ضروری ہے وہاں دہی کو بھی اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے تاکہ اس کے اندر موجود ان گنت فائدے حاصل کیے جا سکیں۔ لیکن کوشش کی جائے کہ یہ دہی اچھے اور معیاری دودھ سے تیار کیا گیا ہو۔
کیسٹر آئل: برباد ہوتے بالوں کے لیے ایک قدرتی علاج
دہی کا استعمال ایسے افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں۔
دہی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ کیونکہ اسکے اندر ایسے بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو جراثیم سے لڑنے کے لیے ہماے مدافعاتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں اور اسے زیادہ مزاحمتی بناتے ہیں۔
دہی ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے، جیسا کہ وہ پرا بائیوٹکس پر مشتمل ہوتا ہے اور اچھے بیکٹریا کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔
ادرک کئی دنوں تک خراب نہیں ہوگی، اسے ان طریقوں سے محفوظ کریں
دہی کے اندر کیلشیم کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ جسے دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے یہ فاسفورس پر بھی مشتمل ہوتا ہے۔
دہی کھانا دل کے لیے بہت اچھا ہے۔ جیسا کہ یہ ہمارے دل کے گرد موجود خون کی شریانوں میں کولیسٹرول پھیلنے کی نفی کرتا ہے۔
دہی کیلشیم ، وٹامن ڈی، وٹامن B12 ، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھر پور ہوتا ہے۔ جوکہ انسان کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
دہی میں موجود میگنیشیم کے اجزا اسے بلڈ پریشر کر کم کرنے کے لیے مفید بناتے ہیں۔
دہی می موجود لیکٹک ایسیڈ قدرتی ایکسفلوئنٹ کے طور پر عمل کرتا ہے جو کی صحتمندانہ جلد کو پرو موٹ کرتا ہے۔ مزید برآں دہی پروٹین اور وٹامن پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ چمکدار اورمضبوط بالوں میں اہم کردارادا کرتا ہے۔