Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2025 04:38pm

امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دئے

امریکی حکام نے پاکستان کے لیے مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔

ذرائع کے مطابق امداد بند ہونے کے باعث پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسی طرح تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں چار، چار اور گورننس کے گیارہ اہم منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

جمہوریت، انسانی حقوق اور ثقافتی تحفظ سے متعلق جاری منصوبے بھی امریکی امداد کے معطل ہونے کی وجہ سے رک گئے ہیں۔

ٹرمپ کیلئے کیپیٹل ہل بلڈنگ پر چڑھائی کرنے پر گرفتار افراد ٹرمپ کی معافی قبول کیوں نہیں کر رہے؟

ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے ازسرنو جائزے کے دوران کیا گیا ہے اور جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔

اس فیصلے کے اثرات پاکستان کی مختلف شعبہ جاتی ترقی پر نمایاں طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی معیشت اور سماجی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ کا عرب ممالک سے فلسطینی متاثرین کو غزہ سے نکال اپنے پاس رکھنے کا مطالبہ

پاکستان کے علاوہ امریکا نے حالیہ دنوں تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق بھی کی ہے ، جس میں یوکرین، تائیوان، اردن اور پاکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام امدادی پروگراموں کو معطل کریں اور ان سے متعلق ہر قسم کا کام روک دیا جائے۔

Read Comments