Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2025 11:02pm

وفاقی حکومت نے صنعتوں کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نوٹیفکیشن کےمطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو بڑھادی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور کے لیے قیمت 3 ہزار سے بڑھاکر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مقررکی گئی ہے۔

گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید بڑھانے کی منظوری دے دی

سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا

اعلامیہ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا، گھریلوصارفین اور باقی انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گزشتہ روز کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

Read Comments