Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2025 07:33pm

بالی وڈکنگ کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی قیمتی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

بھارت کے شہر ممبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئی آئی ایف اے) کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں کنگ خان سمیت دیگر مشہور شخصیات شریک تھیں۔

تقریب میں اداکار شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔

بالی وڈ کنگ نے پریس کانفرنس میں بظاہر معمولی نظر آنے والی گھڑی پہن رکھی تھی اس کی قیمت جان کر آپ سب حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سوئٹزر لینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی پاکستانی روپے میں مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی قیمتی گھڑی کی مالیت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے جو کہ پاکستانی روپے میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انتہائی قیمتی گھڑی 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے، دنیا بھر میں 250 ایسی گھڑیاں ہیں جن میں سے ایک اداکار شاہ رخ خان کے پاس ہے۔

Read Comments