Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2025 07:33pm

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ، الاؤنسز، مراعات کی دستاویزآج نیوزکوموصول

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ، الاؤنسز، مراعات کی دستاویز آج نیوزکوموصول ہوگئی۔ رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ مراعات کے ساتھ 2لاکھ 18ہزارروپے ہے۔

آج نیوزکو موصول دستاویزکے مطابق بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار جبکہ باقی دیگرالاؤنسز شامل ہیں، الاؤنسز میں آفس مینٹیننس کیلئے8 ہزار، ٹیلیفون کی مد میں10 ہزارشامل ہیں۔

دستاویزکے مطابق اضافی الاؤنس5ہزار، 2017 کا ایڈہاک ریلیف 15ہزارروپےشامل ہے۔ 2024کا ایڈہاک ریلیف 30ہزار روپے بھی شامل ہے۔

حکومت کی قومی اسمبلی میں فرنٹ فٹ پر اننگ، 10 ماہ میں 38 بل اور 24 قراردادیں منظور کرالیں

واضح رہے کہ ایم این اے اورسینیٹرکی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزارمقررکی جائے گی، اس سلسلے میں اسپیکرنے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو گذشتہ روزبھجوائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی ہم آواز ہیں۔

قومی اسمبلی کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں بھی پیش

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ تمام ترکٹوتیوں کےبعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اورالاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہے، اراکین پارلیمنٹ کوسہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہونگی۔

ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

Read Comments