Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2025 09:29pm

اٹھائیس جنوری سے پہلے کوئی جواب نہیں دے سکتے، عرفان صدیقی

حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نےکہا ہے کہ7دن سےقبل نہ کوئی جواب دیں گے، نہ کمیشن پراعلان کریں گے، بیرسٹرگوہرنےمذاکرات ختم کرنےکااعلان کیا۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طورپراچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کیلئے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سےبیرسٹرگوہرنےمذاکرات ختم کرنےکااعلان کیا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ بیرسٹرگوہرکے مطابق بانی پی ٹی آئی نےدوٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر“ایبسولیوٹلی ناٹ“کےالفاظ استعمال کیے، طےشدہ اعلامیےکےمطابق7دن سےقبل نہ کوئی جواب دیں گےنہ کمیشن پراعلان کریں گے۔

حکومت جوڈیشل کمیشن پرسنجیدگی دکھائے تومذاکرات بحالی پربات کرسکتے ہیں، بیرسٹرگوہر

انھوں نے کہا کہ ہم باہربات نہیں کریں گے، انہوں نےکمیٹی کی ٹی آرکا تماشہ بنادیا، ہم تماشہ بننےکوتیارنہیں، 28 تاریخ کواجلاس کیلئے تیاربیٹھے ہیں، کمیشن کا جواب مذاکراتی نشست میں دیناہے، وہیں دیں گے، ہم دھمکی کایابائیکاٹ کاایسےجواب نہیں دیں گے۔

سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا ایک طرف دھمکی دوسری طرف سول نافرمانی کےساتھ ٹویٹ بھی کی گئیں، وزریراعظم کوگالیاں تک دیں، ہم 28جنوری سے پہلےکوئی جواب نہیں دے سکتے۔

Read Comments