Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2025 01:58pm

بہاولپور: شیر باغ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا

بہاولپور کے تاریخی شیر باغ کی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سات سالہ بنگال ٹائیگر بیماری سے دم توڑ گیا۔

شیر باغ کے کیوریٹر عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا اور اس کا علاج جاری تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی ہے۔

شیر باغ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ سات سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی،ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔

Read Comments