Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2025 07:19pm

بلوچستان؛ 25اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج آنےکا سلسلہ جاری

بلوچستان کے25اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہونےاورووٹوں کی گنتی کےبعدغیرحتمی وغیر سرکاری نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈزمیں 167 امیدوارمدمقابل ہیں۔ 25 اضلاع میں 60 پولنگ اسٹیشن اور138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔

50جنرل وارڈزمیں کل رجسٹرڈووٹرزکی تعداد 43 ہزار784 ہے۔ متعلقہ اضلاع میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سےشام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفےکے جاری رہا۔

ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اورپنجگورکی چارچارجنرل نشستوں، کوہلو، کچھی میں تین تین جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اورلسبیلہ میں دو دو جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی۔

اس کےعلاوہ چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اورگوادرمیں ایک، ایک جنرل نشست پر انتخابات ہورہے ہیں۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کےدوران پولنگ پرامن رہی۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

ڈیرہ بگٹی میں یوسی12وارڈنمبر4 سےمہیم خان بگٹی، یوسی12وارڈنمبر6سےعلی نوازبگٹی، یوسی 23 وارڈ نمبرایک سے یار محمد بگٹی اورمیونسپل کمیٹی سوئی ٹاؤن کےوارڈنمبر23سےانورحسین بگٹی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

قلات میں وارڈنمبر6 کلی ملنگزئی میونسپل کمیٹی منگچرکےغیرحتمی نتائج کےمطابق آزاد امیدوارغلام قادر138ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایم سی سوراب وارڈ نمبر15سے پی پی امیدوارشیخ یاسین کامیاب ہوئے۔ سوراب میں یوسی16وارڈنمبر5سےذبیع اللہ کامیاب ہوئے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق کوہلومیں یوسی3وارڈنمبر5سےنورجہاں مری، یوسی3 وارڈنمبر7سےحیدرخان، یوسی4 وارڈنمبر7میں احمدنوازکامیاب ہوئے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق ژوب کے میونسپل کمیٹی وارڈنمبر2پرہادک خان مندوخیل اورمیونسپل کمیٹی وارڈنمبر37پرظفراللہ کامیاب ہوئے۔

ہرنائی میں یوسی5وارڈنمبر1سےعمرگل، خضدارمیں میونسپل کارپوریشن کے وارڈنمبر4پراحمدنوازاوروارڈنمبر6 کرخ اللہ سے سکندرعلی کامیاب ہوئے۔

Read Comments