Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2025 10:48pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا اٹلی کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا، زیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحرشمشاد مرزا کی اٹلی کے چیف آف اسٹاف اورچیف ایگزیٹکیو آفیسرسے بھی ملاقاتیں، ملاقاتوں کے دوران جیواسٹرٹیجک صورتحال اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنےکےعزم کااعادہ،اٹلی کی سول اورعسکری قیادت نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کوسراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اٹلی کی سول اورعسکری قیادت کادہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

Read Comments