Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2025 09:36am

سردی کی شدت مزید بڑھنے اور کراچی میں پارہ سنگل ڈیجیٹ تک جانے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے اور شہر میں آج سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گلیات کے جنگلات میں آگ مقامی آبادی تک پہنچ گئی

سردار سرفراز کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو شہر میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔

Read Comments