کراچی کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے جاں بحق اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا، ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی ورثا کو بھی پولیس تلاش کر رہی ہے اور متوفی کی لاش پولیس نے امانتا سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔