Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2025 09:18am

کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک ہوگی، 24 سے 26 جنوری کے درمیان سردی کی شدت بڑھے گی اور اس دوران پارہ سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شمالی سمت سے نو کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔

Read Comments