Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2025 11:35am

تیمرگرہ کے میڈیکل کالج میں سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ کے میڈیکل کالج میں سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز نہ ہونے اور ہسپتال کے لیے خریدے گئے سامان میں کرپشن کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا ہے۔

ایم پی اے عبیدالرحمان نے مبینہ خردبرد پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاو نوٹس کے متن میں ایم پی اے عبیدالرحمان نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری 10 سال قبل دی گئی تھی اور اب تک کلاسز کا آغاز نہیں ہو سکا۔

متن میں کہا گیا کہ صوبے کے دیگراضلاع میں منظور شدہ میڈیکل کالجوں میں 5 سال پہلے ہی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے افسر پر لاکھوں روپے کی خرد برد کا الزام ثابت

متن میں ایم پی اے عبیدالرحمان کا کہنا تھا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے تکنیکی ماہرین کی غیر موجودگی میں آلات خریدے گئے۔ ایک ارب 40 کروڑ روپے کا سامان ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے لیے خریدا گیا تاہم آدھے سے زیادہ سامان موجود ہی نہیں۔

متن میں انہوں نے کہا کہ ہینڈ اینڈ ٹیک اوور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں بھی انکشافات کیے گئے ہیں، 139 آلات میں سے 83 آلات ای سی جی ٹیکنیشن نے وصول کیے جبکہ دیگر آلات دو کلاس فور ملازمین نے وصول کیے۔

وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس

متن میں ایم پی اے عبیدالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 54 ملین روپے مالیت کے یورالوجی آلات فزیکلی موجود نہیں ہیں جس سے متعلق انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل کالج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سابق ڈی جی ہیلتھ سامان کی وصولی یقینی بنائیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث افسران کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے۔

Read Comments