کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن سے اغوا شہری کی لاش کنیز فاطمہ سوسائٹی طلُبابہ ہائیٹس کے قریب پارکنگ میں پلاسٹک کے ڈرم سے برآمد ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 45 سالہ اقبال کو تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا، نامعلوم اغواکاروں نے شہری سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
جس کے بعد نیوٹاون تھانے میں شہری کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والا اور مارنے والا دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
لاش کے بدلے 25 لاکھ مانگنے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا، پولیس
پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے بعد اے وی سی سی کی جانب سے کیس پر کام کیا گیا تھا جس کے بعد اغواء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اے وی سی سی کی ٹیم قتل کی واردات کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔