پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت کے بعد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم
گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا، اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتے ہیں ان کے شکر گزار ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات پر تھی، ایک ملاقات کو بیک ڈور رابطہ کہا جارہا ہے ایسا نہیں ہے، سب سے کہتا ہوں اس معاملے کو سنجیدہ لیں، ایگریسیو موڈ میں نہ رہیں، کچھ غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات کو خراب مت کریں، مذاکرات ملک اور جمہوریت کی ضرورت ہے، مذاکرات کو سنجیدگی کے ساتھ کامیاب بنائیں، مذاکرات کے لیے کھلے دل کے ساتھ بیٹھیں۔
پی ٹی آئی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن الائنس بنانے کا اعلان
بعدازاں، اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق حکومت کی طرف سے کوئی نئی چیز نہیں ہے، مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بیرون ملک امداد کی منتظر نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عوام نے منتخب کیا ہے، سارے ملک خودمختار ہیں، عوام جو فیصلہ کریں وہ غالب آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی کی قید کو غلط سمجھتے ہیں ان کا شکریہ، ہم امریکی عوام کے انتخاب کی عزت کرتے ہیں، باقی ممالک بھی پاکستان کی سالمیت کا احترام کریں۔