شائع 21 جنوری 2025 11:17am

سائنس دان خشک انسانی ہڈیوں سے ’پرفیوم‘ کیوں بنا رہے ہیں؟

بیلجیئم کے ایک سائنسدان کلیمنٹ مارٹن وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر انسانوں کی خشک ہو جانے والی ہڈیوں کی بُو کو محفوظ کرنے کی سرگرمی میں مصروف ہیں۔ انسانی ہڈیوں کی بو سے تربیت یافتہ کتوں کو ایسی انسانی باقیات تلاش کرنے میں مدد ملے گی جو طویل عرصے سے لاپتہ ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس سے قبل سائنس دان کلیمنٹ مارٹن سڑے گلے انسانی گوشت کی بُو کو بھی محفوظ کیا تھا جسے مردہ اجسام کی تفتیش کیلئے کام آنے والے کتوں کی تربیت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلیمنٹ مارٹن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب نرم پٹھے ختم ہو جاتے ہیں تو ہڈیوں کے بچ جانے والے مالیکیوز کی بُو میں بہت حد تک کمی آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہڈیوں کی بو بھی ہر آںے والے سالوں میں مختلف ہوتی ہے۔ 3 سال کے بچے کی ہڈی کی بو 10 سال کی اور 20 سال کی ہڈیوں سے بھی مختلف ہوتی ہے۔ پھر یہ کہ انسانی ڈھانچے مسام دار ہوتے ہیں، یہ اپنے اردگرد کے ماحول مٹی پودوں اور درختوں وغیرہ کی مہک کو بھی اپنے اندر جذب کر سکتے ہیں۔

پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے کیا کیا جائے

پولیس کتوں کو تربیت دینے والے کرس کارڈوئن نے بتایا کہ پرانے، حل نہ ہونے والے معاملات میں، ہمارے کھوجی کتوں کو سوکھی ہڈیاں ڈھونڈنے میں دشواری ہوتی ہے۔

برسلز کے قریب ایک پولیس انسپکٹر کرسٹوف وان لینگین ہوو اور ان کے کتے بونز نے دکھایا کہ وہ کس طرح تربیت کے لیے خصوصی خوشبو کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے محقق مارٹن کی تخلیق کردہ ایک بو کا استعمال کیا جو انسانی باقیات کی بو کی نقل کرتا ہے۔

کارڈوین نے کچھ ٹشوز (پٹھوں) کو کوئلے کی راکھ کے بیچ چھپا دیا اور صرف چند ایک کو ہی ان ٹشوز کے ساتھ مَس کیا۔ جب کتے نے بو محسوس کی تو وہ بھونکنے لگا۔

پرفیوم کی خالی بوتلیں ضائع نہ کریں

کرس کارڈون نے کہا کہ مردے کی بُو ان تین آلات میں سے ایک ہے جو ہم اپنے انسانی باقیات کی جانچ کرنے والے کتے کی بنیادی تربیت کے دوران استعمال کرتے ہیں۔

لاشیں تلاش کرنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کو 1000 گھنٹے کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے باعث بیلجیم کے پاس کسی بھی وقت ان میں سے صرف چار خصوصی تربیت یافتہ کتے ہی موجود ہوتے ہیں۔

مارٹن نے خوشبو بنانے کے لیے خشک انسانی ہڈیوں کے مختلف نمونے کا استعمال کیا۔ ایک نمونہ ایک نامعلوم شخص کا تھا جس کی باقیات ایک سوٹ کیس سے ملیں۔ مارٹن ہڈیوں کو شیشے کے ایک خاص کنٹینر میں محفوظ کرتے ہیں ، جس سے خوشبو کے مالیکیول پھیلنے اور جگہ کو بھرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس سے بو کو پکڑنا اور نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔

کلیمنٹ مارٹن کا مزید کہنا تھا کہ یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے ایک عطار (پروفیومر) اپنا پرفیوم تیار کرتا ہے، جس میں وہ مختلف خوشبوؤں کو ملاتا ہے۔

Read Comments