Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2025 09:07am

کراچی میں سردی کا سلسلہ جاری، کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں آج موسم سرد اور خشک ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شمال مشرق سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

تیاری کرلیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل ٹوٹ کر برسنے والے ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیرِ اثر 24 جنوری سے شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

Read Comments