Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2025 05:48pm

امن معاہدے پر عمل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، کرم عمائدین کی دھمکی

کرم کے عمائدین نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اہلکار بگن کے علاقے میں داخل ہوگئے ہیں، کئی مقامات پر 8 بنکرز کو مسمار کردیا ہے، آپریشن کے بعد چھپری سے بگن تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

کرم میں بگن کے مقام پر اشیا خورد و نوش کے لئے جانیوالے تجارتی قافلے پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد ایک بار پھر صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔

کرم کے عمائدین نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کشیدہ صورت حال کی وجہ سے کرم کی بند سڑکیں جلد از جلد کھول کر کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد یقین بنایا جائے، بصورت دیگر وہ طوری اور بنگش قبائل اپنا آئندہ لحہ عمل دینگے۔

کرم کی صورتحال پر خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح کی بیٹھک، شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ

ادھر بگن میں بالش ٰخیل اور خار کلے میں سیکیورٹی فورسز نے کرفیو لگا کر آپریشن شروع کردیا ہے اور اب تک 8 بنکرز کو مسمار کر دیا ہے ۔

علاقے میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، فورسز نے پہاڑوں پر دہشت گردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور قافلوں سے لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

لوئر کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

ترجمان خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شر پسند گھس گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سکیورٹی فورسز سپورٹ میں موجود ہوں گی۔ اس سلسلے میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے، جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران موجود تھے۔

ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں موجود شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے، امن معاہدے پر قانون اور پشتون روایات کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ضلع کرم کے لئے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ روانہ

دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ اپر کرم روانہ کردی، 3 ہزار 55 کلو گرام وزنی اودیات صوبائی حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں پہنچائی گئیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر پارا چنار کیلئے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ روانہ کردی گئیں۔

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا عدیل شاہ نے بتایا کہ علاقے کا مسلسل زمینی رابطے منقطع ہونے اور شدید سرد موسم کی وجہ سے کرم میں ادویات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس پارا چنار نے ادویات کی کمی کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادویات بھیجی جارہی ہیں، تین ہزار 55 کلوگرام وزنی اودیات حکومت سرکاری ہیلی کاپٹر سے دو پراوازوں کے ذریعے پہنچائی جارہی ہیں۔

کرم: فریقین کے جرگہ مشران کا وزیر اعظم کو مشترکہ خط، مطالبات سامنے رکھ دئے

انہوں نے بتایا کہ ادویات ناپیدگی سے قبل ہی محکمہ صحت نے ادویات فراہم کردی ہیں، اپر اور لوئر کرم کیلئے ایمرجنسی کے علاوہ معمول کی خریداری کی ادویات بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی جارہی ہیں۔

Read Comments