کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے، جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔
ٹرپنگ کی وجہ سے کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں بجلی معطل ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں 11 دن کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ
اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چند علاقوں سے بجلی تعطل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے، تاہم لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی مکمل بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔