Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2025 12:12pm

برطانوی شہری ٹرمپ کو حقیقی انسان کے بجائے زومبی اور ہولوگرام کیوں سمجھتے ہیں؟

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز پیر دوسری مرتبہ امریکی صدر کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے۔

وہیں برطانوی شہریوں نے ٹرمپ کو حقیقی انسان ماننے سے ہی انکار کردیا جس کے بعد مختلف تبصرے سننے کو ملے۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار برطانویوں کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ان میں سے 4 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انسان نہیں بلکہ ایک ’زومبی‘ ہیں۔ یہ دلچسپ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ 47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رائے شماری کرنے والوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ یا تو زومبی ہیں یا سی آئی اے کا بنایا ہوا ”ہولوگرام“؟

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کردیا

دلچسپ سروے سے معلوم ہوا کہ 18 سے 29 سال کی عمر کے 6 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت میں ہیں ہی نہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ ہولوگرام ہو سکتے ہیں جنہیں امریکی کارکنان کنٹرول کر رہے ہوں۔

کینٹربری کینٹ سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ ایلسٹر ٹیلر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کبھی ایک حقیقی انسان ہوا کرتے تھے لیکن اب وہ سوچتے ہیں کہ شاید انہیں دوبارہ زندہ کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کو ایک کامیاب بزنس مین اور ٹی وی شخصیت کے طور پر سمجھتے ہیں، لیکن وہ انہیں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر نہیں سمجھتے۔

ایک اور برطانوی شہری نے ٹرمپ کا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا زومبی ورژن ان کے ہولوگرام سے تھوڑا زیادہ خوفناک ہے۔

Read Comments