ٹین ایجرز یا نوعمربچوں کی بے عزتی یا نافرمانی اکثر والدین کے لیے ایک چیلنج بن جاتی ہے، لیکن یہ جاننا بےحد ضروری ہے کہ اس رویے کے پیچھے کیا محرکات ہوسکتے ہیں-
یہ رویہ دراصل زیادہ تر نوعمری کے دوران ہونے والی جسمانی، جذباتی، اور ذہنی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ اس دوران بچے اپنی آزادی کا اظہار کرنے اور خود کو ایک الگ شناخت دینے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔
آزادی کا اظہار
نوعمری (Teenage) کا دور بچوں کے لیے خودمختاری کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔ وہ اپنی رائے اور خیالات پر زور دینے کی کوشش کرتے ہیں، جو کبھی کبھار والدین کے ساتھ اختلاف کا باعث بنتا ہے۔
ذہنی نشوونما
اس عمر میں ذہنی اور جسمانی تبدیلیاں بچوں کو گہرائی سے سوچنے اور سوالات کرنے پر اکساتی ہیں۔ یہ تبدیلیاں ان کے رویے میں حساسیت پیدا کر سکتی ہیں۔
تربیت کرتے ہوئے کیا بچے کو مارنا درست ہے؟
سماجی دباؤ
دوستوں کی تقلید اور دوسروں کو متاثر کرنے کی خواہش بھی بچوں کے رویے اثرانداز ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ اسکول، دوستوں، یا دیگر مسائل کے باعث بچے دباؤ محسوس کر سکتے ہیں، جس کا جذباتی اظہار وہ بدتمیزی کے ذریعے کرتے ہیں۔
گھر میں مثبت رویے کو فروغ دینے کے اقدام
مثبت رویے کو فروغ دینے کے لیے پرسکون رہیں، جب بچہ بدتمیزی کرے، تو آپ کا سکون ہی ماحول کو بہتر بنائے گا۔
غصے سے گریز کریں اور بات چیت کو دوستانہ رکھیں۔
یاد رکھیں کہ یہ مرحلہ عارضی ہے اور وقت کے ساتھ بچوں کی سمجھ بوجھ بہتر ہوتی جائے گی۔ آپ کے صبر، محبت، اور رہنمائی سے بچے سیکھیں گے کہ اختلافات کو احترام کے ساتھ کیسے سنبھالا جاتا ہے۔ آپ کا مثبت رویہ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرے گا۔