Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2025 10:04am

شہر قائد میں کم از کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر متوقع

کراچی میں موسم آج بھی سرد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر قائد میں کم از کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں برفانی طوفان اور بارش نے قہر ڈھا دیا، بجلی اور سڑکیں بند، نشیبی علاقے زیر آب

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے درجہ حرارت میں کچھ حد تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ 21 جنوری تک دن میں درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور رات میں درجہ حرارت 11 سے 15 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

بائیس جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر کراچی کو متاثر کرسکتی ہے۔

Read Comments