Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2025 11:27pm

لیاری: گھر میں سلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ میں گھرمیں سلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاری میراں ناکہ مرغی والی گلی میں گھریلو سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

شاہراہ فیصل پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج

ڈرفٹنگ کرتی کار سوزوکی سے جا ٹکرائی، 6 بچوں سمیت 18 افراد زخمی، ایک جاں بحق

ریکسیو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک سالہ اریبہ، 4 سالہ ایزل،34 سالہ حنا اور16 سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔

Read Comments