Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2025 03:08pm

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کا اعلان چیئرمین سلیکٹر اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھے۔

رپورٹ کے بھارتی اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد شامی اور اسپنر کلدیپ یادیو کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد شامی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل کوہلی کے مداحوں کیلئے برُی خبر

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان) ، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، روندرا جڈیجا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، یشسوی جسیوال۔ جبکہ ہرشیت رانا ریزرو کھلاڑی ہیں۔

Read Comments