Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2025 08:21am

انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری پکڑا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری محمد حماس گوجرانوالہ سے پکڑا گیا۔

چنیوٹ اور اوکاڑہ میں بھی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئیں، شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔

ملزمان ذوالفقار علی اور مظفر احمد سے مختلف ممالک کے ویزے، موبائل فونز سمیت اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے، ملزمان شہریوں کو آذربائیجان، دبئی اور سعودی عرب وزٹ ویزے پر بھجواتے اور پھر سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یورپ بھجواتے تھے۔

انسانی اسمگلروں سے رابطوں پر اب تک 35 ایف آئی اے افسران کو برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔

Read Comments