Aaj Logo

شائع 28 دسمبر 2024 12:11pm

سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی امریکا آمد پر شدید احتجاج، بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ

امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارتخانے کے باہر خالصتان حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر نعرے بازی کی گئی۔

سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارت کے وزیر خارجہ کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اسلحہ فراہم کرنے پر امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی گئیں

واشنگٹن میں کئے گئے احتجاج میں مظاہرین نے بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کر کے شدید غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد خالصتان کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، پاکستان کا کونسا نمبر ہوگا؟ رپورٹ میں بڑے انکشافات

احتجاج میں شریک سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کی عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔

خالصتان کے حامیوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیزی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

Read Comments