جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے سنچورین میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کردی۔
رپورٹ کے مطابق کوربن بوش نے چار وکٹیں حاصل کیں اور پھر نمبر 9 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کرکٹر نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بطور جنوبی افریقی بلے باز سب سے زیادہ اسکور کا 122 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
بوش نے 93 گیندوں پر 15 چوکے لگائے اور اپنی پہلی اننگز میں 63 رنز کے عوض چار کے باؤلنگ کے اعداد و شمار کو فالو اپ کیا۔
سنچورین ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھی یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بلے باز نے نمبر 9 پر ڈیبیو پر 80 پلس اسکور کیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر کوربن بوش نصف سنچری بنانے اور چار وکٹیں لینے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کوربن بوش نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کرلی۔