وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، پولیس سروس گریڈ 21 کے افسران کوایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہونے والے گریڈ 21 کے سہیل حبیب تاجک اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے، جبکہ گریڈ 21 کے سلمان چوہدری بطور آئی جی موٹر وے پولیس خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
درجنوں افسروں کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی تیاریاں
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ایوب چوہدری کو عہدے سے ہٹا کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ گریڈ 20 کے عصمت اللّٰہ شاہ کو چیف کمشنر افغان مہاجرین تعینات کردیا گیا، ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔
وفاقی بیورو کریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے
پولیس سروس گریڈ 19 حسن سردار احمد خان کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت کے سپرد کردی گئیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔