اکثرخواتین میک اپ کی مصنوعات کی ایکسپائری ڈیٹ پرتوجہ نہیں دیتی ہیں اور نتیجتا جلد کی کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
ہم ہمیشہ سے یہ سنتے چلے آئے ہیں کہ میک اپ کی کسی بھی مصنوعات کو اس کی میعاد ختم ہونے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
رات کے وقت بچوں کی کھانسی کو کیسے روکا جائے؟
کچھ عرصہ قبل میک اپ کی ایک مشہور برانڈ نے ایک سروے کیا تھا جس کے مطابق 57 فیصد خواتین پروڈکٹ کی ایکسپائری ڈیٹ پر توجہ نہیں دیتی ہے اورجلدی بیماریوں کا شکار ہوجاتی ہے۔
ماہر جلد کا کہنا ہے کہ ہر پروڈکٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے۔ جس کے بعد اسے بالکل استعال نہیں کرنا چاہیے۔
سال نو پر پیاروں کیلئے تحائف کی مختلف کٹیگری
ماہرین کے مطابق ایک خاص مدت کے بعد میک اپ کی مصنوعات تیزاب کی صورت میں کام کرنا شروع کردیتی ہیں۔ اس سے جلد جل جاتی ہے۔ جلد پر سوراخ ہوجاتے ہیں اور کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
اس لیے یاد رکھیں کہ اگر آپ کے میک اپ پروڈکٹ کی تاریخ استعمال کی مدت پوری ہوجائے یا اس کا رنگ بدلنا شروع ہوجائے یا اس میں سے عجیب سی بو آنے لگے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب اسے مزید استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ یہ جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔