Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2024 12:59pm

اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اپوزیشن کی مذاکرتی کمیٹی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، مذاکرتی کمیٹی کل اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ہوئے ابتدائی مذاکرات کے حوالے سے بریف کرے گی۔

عمر ایوب کا مذاکرات میں عدم دلچسپی پر مؤقف آگیا، میڈیا کو لتاڑ دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آئندہ مذکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کلی جانب سے متعدد رہنما عدالتوں میں پیشیوں کے باعث مذاکرات کے پہلے دور کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔

عمر ایوب نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور ذاتی مصروفیات کی بنا پر مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکے۔

صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے آفیشل ترجمان ہوں گے، مذاکراتی عمل سے متعلق تمام معلومات اور پیشرفت صاحبزادہ حامد رضا میڈیا کو دیں گے۔

Read Comments